انٹرٹینمنٹ

گوادر کا تاریخ ساز کتاب میلہ:شائقین نے لاکھوں روپے کی کتابیں خریدیں

گوادرکاچارروزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔اس بک فیسٹیول میں لاکھوں روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس موقع پر28لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبانوں کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔ میلے میں فروخت ہونے والی کتابوں میں ادب، ناول اور شاعری کے مجموعے بھی شامل ہیں۔کتاب میلے میں مختلف ادبی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کتب میلے میں علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بھی نظر آئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button