
ٹک ٹاک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں اب صارفین پورٹریٹ یا لینڈ اسکیپ موڈ میں گیم لائیو اسٹریمز کر سکیں گے اور اس فیچر کا مقصد گیمز اسٹریمنگ کے شعبے میں یوٹیوب کی بالادستی کو ٹکر دینا ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نیا کلیکشنز فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو مختلف کیٹیگریز میں آرگنائز کرسکیں گے۔اس فیچر کا مقصد سیو کی گئی ویڈیوز کو آسانی سے دریافت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔یہ فیچر بنیادی طور پر یوٹیوب کے پلے لسٹس فیچر سے ملتا جلتا ہے جس میں مختلف فولڈز میں ویڈیوز کو سیو کرکے بعد میں کسی بھی وقت دیکھا جاتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ ٹک ٹاک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ نیا ویب لے آؤٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس نئے لے آؤٹ میں نیوی گیشن بار کی پوزیشن کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ ٹک ٹاک کے موبائل ورژن کی طرح بہترین ہوسکے۔اس کے علاوہ بھی ٹک ٹاک میں بہت سی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔