
افتتاحی تقریب میں آج صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاکستان ائیر فورس شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں آج صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے اور پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔