پاکستان میں گندی زبان استعمال کرنے والے یوٹیوبرزکیخلاف کوئی کیوں نہیں کھڑاہوتا؟۔اداکارہ مشی خان کااحتجاج

پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے حال ہی میں ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں یوٹیوبرز ‘سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کے خلاف پورا بھارت کھڑا ہوگیا ہے۔ بھارت کے اول درجے کے ٹی وی شوز میں آرہا ہے کہ ان دونوں کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ ان کےشو میں گالیاں اور غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارے ہاں پاکستان میں بھی بہت سے یوٹیوبرز ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں جو گندی گالیاں دے کر اپنا کیرئیر بنا کے بیٹھے ہیں اور اب وی لاگرز بن چکے ہیں، ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں جنہوں نے 13،14 سال کے بچوں کو گالیاں سکھائی ہیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟کیا پاکستان میں کوئی کھڑا ہوا ان کے خلاف؟۔مشی خان نے وضاحت دی کہ ‘میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں پر کتنا کھلا ماحول ہے لیکن پھر بھی اس کے خلاف سب کھڑے ہیں کہ یہ کیا تماشہ ہے، حالانکہ وہ کتنا مشہور پوڈکاسٹر ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔