انٹرٹینمنٹ

“ا خبارنے سرخی لگائی کہ چوہدری امین کو سیٹھ عابد کی سفارش پر آئی جی پنجاب لگادیا گیا”

جب میں آئی جی پنجاب لگا تو ایک اخبار نے یہ سرخی جمائی کہ چوہدری امین کو سیٹھ عابد کی سفارش پر آئی جی پنجاب لگادیا گیاہے۔میں نے زندگی میں سیٹھ عابد کا صرف نام ہی سنا تھا ، ملاقات کبھی نہیں ہوئی تھی۔میں نے یہ خبر پڑھی تو بہت ہنسا اوراس پر افسوس بھی ہوا کہ اخبار نویس جھوٹ کے سہارے ہی اپنا اخبار چلاتے ہیں۔ایک دن سادہ لباس میں ملبوس ایک باریش آدمی مجھے ملنے آگیا۔میں نے ان سے مقصد دریافت کیا تو کہنے لگے کہ میرانام میاں عابد ہے ، مجھے سیٹھ عابد بھی کہتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ سیٹھ عابد نے چوہدری امین کوآئی جی پنجاب لگوایاہے ۔ میں نے سوچا کہ اس شخص کو کم از کم دیکھ تو لوں جسے آئی جی لگوانے کا کریڈٹ مجھے مل رہا ہے۔
(سابق آئی جی پنجاب چوہدری محمد امین کی آپ بیتی”انسپکٹر سے انسپکٹر جنرل تک“سے عبدالستاراعوان اقتباس)

متعلقہ خبریں۔

Back to top button