انٹرٹینمنٹ
Trending

بغیر اجازت اور نا مناسب ویڈیو بنانے پر متھیرا کی چاہت فتح علی خان پر تنقید

پاکستان کی بولڈ اداکارہ متھیرا اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

متھیرا اور چاہت فتح علی خان اکثر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں،چاہت فتح علی خان کی متھیرا کو ایک شو میں نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ویڈیو سامنے آنے پر صارفین بھڑک اٹھے اور دونوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کے بعد متھیرا نے بھی چاہت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا،متھیرا نے ویڈیو بیان میں کہا وہ بولڈ شخصیت ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی انہیں دیکھ کر نازیبا حرکات شروع کر دے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو ان کے چینل کے کیمرے کے بجائے چاہت مزاحیہ گلوکار کی جانب سے بنائی گئی،جب کوئی مہمان ان کے شو میں شرکت کرتا ہے تو وہ اچھے انداز سے پیش آتی ہیں لیکن بغیر اجازت وڈیو بنانا اور پوسٹ کرنا غیر اخلاقی ہے۔

اداکارہ کے مطابق چاہت فتح علی خان کے ویڈیو بنانے کا علم نہیں تھا،وہ خاتون ہونے کی حیثیت سے ناگوار محسوس کر رہی ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ چاہت فتح علی خان سے ویڈیو ہٹانے سے متعلق بات کی لیکن اب تک ویڈیو کو نہیں ہٹایا گیا،ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بھی گلوکار نے کوئی معذرت بھی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button