مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نیویارک میں مکمل بند کر دی گئی،ایپلی کیشن کو اسٹورز سے بھی ہٹا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹک ٹاک صارفین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایپ کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپ کی بندش سے امریکہ میں لاکھوں صارفین اُداس ہو گئے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت دیں گے۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت نہ کرنے کی صورت میں ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹاک ٹاک ایپ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے قانون کیخلاف امریکہ کی ٹرائل،ایپلٹ کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں لیکن درخواست گزار کمپنی کی شنوائی نہیں ہو سکی تھی،انتطامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایپ پر پابندی امریکہ کے 170 ملین صارفین کے آزادیِ اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔