شوبز
اداکارہ پونم ڈھلون کے بیٹے کے گھر چوری کرنے والارنگ ساز گرفتار
ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ پونم ڈھلون کے بیٹے کے گھر چوری کرنے والارنگساز گرفتارکرلیاگیا۔62 سالہ اداکارہ کے بیٹے کے گھر ایک رنگ ساز نے چوری کی واردات کی اور ایک لاکھ بھارتی روپے کا ہیروں کا ہار، ہزاروں روپے نقدی اور 500 امریکی ڈالرز بھی چرا لئے۔ممبئی کے علاقے خار میں گزشتہ ہفتے یہ واردات ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے چوری کا مقدمہ درج کرایا، جس پر 6 جنوری کو رنگ ساز سمیر کو گرفتار کرلیا گیا اور اس نے پولیس کے سامنے واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے نقدی بھارتی روپے اور امریکی ڈالربھی برآمد کرلئے ہیں۔