ٹیکنالوجی

آن لائن گیمز کی تیاری سے پاکستان اربوں روپےکماسکتا ہے:ماہرین

اسلام آباد:سافٹ ویئر اور آن لائن گیمنگ تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ورچوئل گیمز کی تیاری کرکے اربوں روپے با آسانی سے کما سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیر اہتمام پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کے معاشی دائرہ کار، گیمنگ اور اینیمیشن کی قابلیت اور صلاحیت پر ہونے والی کانفرنس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستانی صارفین 26 کروڑ ڈالر آن لائن گیمنگ پر خرچ کرتے ہیں۔

ویڈیو گیمز کی پاکستان میں تیاری سے ملازمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سے ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی اور سب سے اہم بات یہ کہ اس کے لے پاکستان کی آئی ٹی اور گیمنگ انڈسٹری بلکل تیار ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن گیمز تیار کرنے والی چینی کمپنی ٹینسنٹ (Tencent) کے سینیئر ڈائریکٹر Lih Shiun نے کہا کہ پاکستان کا گیمنگ اور آئی ٹی مکمل طور پر سرگرم ہے اور اگر انہیں عالمی ویڈیو گیمز کی صنعت سے ملایا جائے تو اس کے خاطر خواہ نتائج نکل سکتے ہیں۔

Back to top button