شوبز
Trending

اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش،بیٹے کا نام کیا رکھا؟

معروف اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔

ایمن سلیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی کہ ان کا خاندان دو افراد سے بڑھ تین افراد پر مشتمل ہو چکا ہے،ان کے ہاں بچے کی پیدائش 6 ہفتے قبل ہوئی،انہوں نے بیٹے کی پیدائش کو اپنے خاندان کیلئے جادو قرار دیا۔

اداکارہ کے بیٹے کا نام ” کیحان ملک ” رکھا گیا ہے،ایمن سلیم کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیت نے انہیں مبارکباد دی اور مداحوں نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ایمن سلیم نے دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ شادی کی تھی،اداکارہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں،ایمن سلیم کے مشہور ڈراموں میں چپکے چپکے،ابنِ حوا اور پرستان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button