پاکستان
تربت:بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق۔ایس ایس پی سمیت درجنوں زخمی
بلوچستان کے شہرتربت میں ایک بم دھماکے میں چارافرادجاں بحق اور32سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن زخمی ہوئے ہیں اور ذوہیب محسن کے خاندان کے6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ پانچ افرادکی حالت تشویشناک ہے۔