پاکستان

پی ٹی آئی کے الجھے قانونی معاملات،بشریٰ بی بی نے وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیمیں تبدیل کر دیں

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں مداخلت شروع کر دی،انہوں نے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی اہلیہ  نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلاء کی فہرست منگوا لی،بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز  پر حتمی مشاورت کا پابند کیا،قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا  کے معاملات پر رپورٹ کریں  گے۔

بشریٰ بی بی نے وکلاء کو  بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے بھی  روک دیا،عمران خان کی اہلیہ سے خیبر پختو نخوا  کے انصاف لائرز فورم کے عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت کی گئی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلاء قیادت کے مسائل پر بشریٰ بی بی کو آگاہ کیا۔

بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل  کیے اور بانی پی ٹی آئی  کو بھی  آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button