پاکستان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر40ہزارسپیشل بچوں کیلئے متعددخصوصی اقدامات جاری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر”خصوصی بچوں کیلئے،خصوصی اقدامات” جاری ہیں اور
40 ہزار سپیشل بچوں کے مفت علاج کرنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کی جاری ہے۔ سپیشل بچوں کے تحفظ کیلئے سکولوں، سینٹرز اور بسوں میں مزید کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔وزیراعلی کی ہدایت پرسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ سسٹم نافذکیاجارہاہے اورسپیشل ایجو کیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم کی گئی ہے۔