شوبز
بھارتی گلوکار اور اداکار دِل جیت دوسانجھ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات
بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دلجیت کی بین الاقوامی شہرت، بھارتی موسیقی کی ثقافتی اہمیت، اور یوگا کی طاقت پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے ان کی عالمی سطح پر کامیابی پر مبارکباد دی۔دلجیت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں نریندر مودی نے کہا، ’’جب ایک بھارتی گاؤں کا لڑکا دنیا بھر میں مشہور ہوتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔ آپ کا نام دلجیت رکھا گیا، اور آپ سب کے دل جیت رہے ہیں۔‘‘۔دلجیت نے جواباً اپنی سفر کے تجربات کا ذکر کیا اور کہا، ’’ہم پڑھتے تھے ’میرا بھارت مہان‘، لیکن جب ملک کے مختلف حصے دیکھے، تب اس کا مطلب سمجھ میں آیا۔‘‘ملاقات میں یوگا بھی زیرِ بحث آیا، جسے دونوں شخصیات نے بھارت کا عظیم ورثہ قرار دیا۔