شوبز
Trending

دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر نے منگنی کر لی،پرستاروں کا نیک خواہشات کا اظہار

نامور یوٹیوبر کی زندگی میں نیا موڑ آ گیا،مسٹر بیسٹ کی نسبت طے پا گئی۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی ہے،انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں،معروف یوٹیوبر نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر منگیتر کو انگوٹھی پیش کی،خوشی کے لمحات پر دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی۔

مسٹر بیٹ نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "Boy did a thing” یعنی لڑکے نے بڑا کام کیا ہے۔

یوٹیوبر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،پرستاروں نے دل کھول کر مسٹر بیسٹ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

منگیتر تھیا بوانسن کے مطابق جیسے ہی مسٹر بیسٹ نے پرپوز کیا تو انہوں نے بھی اثبات میں جواب دیا،وہ نسبت طے پانے پر بہت خوش ہے۔

یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ کا نام جمی ڈونلڈسن ہے جن کے یوٹیوب چینل پر 340 ملین سبسکرائبر ہیں،اس لحاظ سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر انکے ہیں،مسٹر بیسٹ کی سب سے پاپولر ویڈیو کے ویوز 689 ملین ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button