پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالِ نو پر قوم کو مبارکباد

لاہور : وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیا سال پاکستانی عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی صحت اور جان و مال کی حفاظت کیلئے دعا گو ہوں،سالِ نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں،عوام کی خدمت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے نواز شریف کینسر ہسپتال،سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،اٹزم اسکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ برس ملک سے غربت و افلاس،دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو، ہم مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کی تمنا کرتے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہم 2024 میں تعلیم،زراعت،انرجی اور صحت سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے،گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر دن رات کام کرنے اور عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں،دعا ہے 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button