پاکستان

خواتین کو تعلیم،ہنرمندی اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے ہی بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم خواتین پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع تک یکساں رسائی فراہم کر کے ہی انہیں بااختیار بنایا جا سکتا ہے،خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہمارا مشن اور غیر متزلزل عزم ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر قومی کمیشن برائے حیثیت نسواں اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی تیار کردہ دارالحکومت کیلئے صنفی مساوات کے حوالہ سے پہلی رپورٹ بھی لانچ کی جو تعلیم، صحت، گورننس، سیاسی نمائندگی اور انصاف جیسے اہم شعبوں میں چیلنجوں کی نشاندہی اور ان کے حل کی سفارش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button