انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طلاق کا معاملہ طے پا گیا
ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ کے درمیان طویل عرصے کے بعد طلاق کا معاملہ طے پا گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے 30 دسمبر 2024 کو لاس اینجلس کی عدالت میں تصفیہ طے پانے سے متعلق دستاویزات جمع کرائے جس پر انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے دستخط ہیں لیکن عدالت نے ابھی تصفیہ کو منظور نہیں کیا،وکیل کے مطابق انجلینا جولی طلاق کا تصفیہ ہونے پر خوش ہیں
انجلینا جولی نے 2016 میں دعویٰ کیا تھا کہ یورپ کے سفر کے دوران بریڈپٹ نے بڑے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا لہذا وہ اداکار کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کر سکتی جبکہ بریڈپٹ نے ہالی ووڈ اداکارہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
انجلینا جولی اور بریڈپٹ نے 2014 میں شادی کی لیکن دو سال بعد ہی الگ ہو گئے تھے،دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ طے پانے کے بعد طویل عرصے تک چلنے والی قانونی جنگ تقریباً ختم ہو گئی ہے۔