ٹیکنالوجی

ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو موخر کرنے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو موخر کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو اپنی حکومت کے آنے تک روکنے کی درخواست کی ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وہ فی الحال ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں،وہ چاہتے ہیں جب وہ صدارت کا منصب سنبھالیں تو معاملے کا حل سیاسی طور پر نکال سکیں۔

یاد رہے کہ اس معاملے پر ٹک ٹک انتظامیہ اور جوبائیڈن حکومت کی متفرق درخواستیں عدالت میں زیر سماعت ہیں،ٹک ٹاک انتظامیہ نے عدالت سے ایپ پر ممکنہ پابندی والے قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے جبکہ جوبائیڈن انتظامیہ کا موقف ہے کہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر قانون ضروری ہے۔

صدر جوبائیڈن کے دستخط کردہ قانون کے مطابق 19 جنوری تک ایک چینی کمپنی نے ٹک ٹاک سے خود کو الگ نہ کیا تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button