شوبز
علی ظفر کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔
علی ظفر نے اپنے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نیا گانا ریلیز کر دیا،نئے گانے کی ویڈیو ” منڈا آن دا رائز” سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نئے گانے نے ریلیز کے پہلے گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا،علی ظفر اور دانیال ظفر نے معروف امریکی رَیپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر گانے میں فن کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے علی ظفر نے مقبول گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ مل کر ” بالوں بتیاں” گانا ریلیز کیا تھا جو یوٹیوب پر اب تک 41 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔