شوبز

اداکار شہریار منور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نامور اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،خوبصورت جوڑے کی نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں شہریار منور نے نکاح نامہ تھام رکھا ہے،شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات گزشتہ کئی روز سے جاری تھیں۔

خوبصورت جوڑے نے مختلف تقریبات کے بعد ایجاب و قبول کر لیا،دونوں نے نکاح کے موقع پر کریمی اور سنہری رنگ کے امتزاج سے مزین ملبوسات زیب تن کئے۔

ماہین صدیقی نے شادی کی تقریبات میں بھاری بھرکم اور جدید ترش خراش کے ملبوسات کے بجائے سادہ لباس کا انتخاب کیا،نکاح کے موقع پر شوبز جوڑے کا انداز بھی پرستاروں کو خوب بھا گیا۔

ماہرہ خان،احد رضا میر،عدیل حسین اور مومل شیخ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے ڈھولکی،قولی نائٹ،شبِ موسیقی اور مہندی میں شرکت کر کے شادی کی تقریبات کو چار چاند لگا دئیے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button