شوبز

اداکارہ مریم نفیس کو” بے بی بمپ "کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس کو ” بے بی بمپ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تنگ لباس پہنا،ویڈیو لندن کے شاپنگ مالز میں خریداری کے دوران بنائی گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مریم نفیس کے لباس کو نامناسب قرار دیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا انہیں مزید تنگ اور مختصر لباس پہننا چاہیے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کی اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی ویڈیو میں اس سے بھی زیادہ تنگ لباس پہنیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نفیس نے گذشتہ ماہ اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button