کھیل

انگلینڈافغانستان میچ شروع۔ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائے گی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا میچ انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تین میں سے دو میچز کھیل چکے ہیں اور ان کے تین پوائنٹس ہیں جبکہ انگلینڈ اور افغانستان نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور جس میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔واضح رہے کہ دنوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا آج کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے میچ میں جو ٹیم ہاری وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائے گی۔واضح رہے کہ افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button