بنگلہ دیش.آرمی سٹیڈیم میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے میلہ لُوٹ لیا
بنگلہ دیش.آرمی سٹیڈیم میں راحت فتح علی خان نے میلہ لُوٹ لیا
ڈھاکہ میں منعقدہ کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم نے بغیر معاوضے کے پرفارم کیا اور منتظمین سے ٹکٹوں کی فروخت سے بھی کوئی منافع لینے سے گریز کیا۔ راحت فتح علی خان نے ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں ’ایکوز آف ریوولوشن‘ کنسرٹ میں پرفارم کرکے بنگلادیش میں پاکستانی موسیقی کا جادو جگا دیا۔
ڈھاکہ میں کنسرٹ کا انعقاد کرنے والی تنظیم ’اسپرٹس آف جولائی‘ کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کا مقصد رواں برس جولائی-اگست میں ہونے والے پرتشدد احتجاج میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔آرگنائیزرس کا کہنا تھا کہ ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرہ خاندانوں کیلئے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ’شہدا میموریل فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردی جائے گی۔کنسرٹ میں راحت فتح علی خان کے علاوہ مشہور مقامی بینڈز آرٹ سیل، چرکٹ، آفٹرمتھ اور سلسیلا نے بھی پرفارم کیا جبکہ ریپ آرٹسٹ شیزان اور حنان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔