معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ رپورٹر کے لہجے سے متعلق سوال پر خالص اردو بولنے کی کشمکش میں مبتلا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کا انٹرویو لیتے ہوئے رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ اپنے گانوں کے علاوہ عام گفتگو کے دوران ہمیشہ انگریزی ہی بولتی ہیں تو آپ کو اردو بولنی نہیں آتی یا آپ کا کوئی اور مسئلہ ہے؟
آئمہ بیگ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میری اردو بہت خالص ہے۔
گلوکارہ نے بات کا آغاز کیا ہی تھا کہ وہ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں لیکن فوری احساس ہوا کہ انہیں یہ انٹرویو اردو میں دینا ہے،آئمہ بیگ نے کہا کہ’بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ عام زندگی میں لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہو تو۔
اتنی بات کرنے کے بعد آئمہ بیگ پھر سےانگریزی میں بات کرنے لگیں تو رپورٹر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو میں بات کرنی ہے پھر آئمہ تھوڑا سا شرمندہ اور کنفیوژ ہوگئیں اور پھر اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرنے لگیں۔