انٹرٹینمنٹ
میں انسان ہوں چاکلیٹ نہیں . ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کا کہہ کر یوٹرن لے لیا ۔ راکھی ساونت

راکھی ساونت نے کہاہے کہ بالی وڈ میں آئٹم سونگ کا آغاز میں نے کیا، میں ایک شریف لڑکی ہوں، ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کا کہہ کر یوٹرن لے لیا، وہ ڈیڑھ سال سے مجھ سے تعلق میں تھے، پہلے انہوں نے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اس کے بعد مجھے بھائی سے شادی کروانے کا کہہ دیا۔ میں انسان ہوں چاکلیٹ نہیں۔مفتی قوی سے شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پر راکھی نے بتایا کہ مفتی قوی کے پروپوزل کا سن کر میں بے ہوش ہوگئی تھی کیوں کہ ثناء خان کی طرح میں بھی مولانا سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں، قوی مجھے بہت پسند ہیں لیکن ان کو جم جاکر اپنا وزن تھوڑا کم کرنا چاہیے انہیں ڈوڈی خان کی طرح باڈی بنالینی چاہیے۔