دلچسپ و عجیب
چین: ایک شخص اپنے ہاتھوں کے بَل چلتے ہوئے پہاڑوں پرچڑھ گیا

چین میں ایک شہری سن گو شان نے 2024 میں اپنے غیر معمولی چیلنج کا آغاز کیا، لیکن وہ تب وائرل ہوئے جب ’ہیبت‘ نامی پہاڑ پر چڑھنے کا ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا، جو کہ ووڈانگ ماؤنٹین کی بلند ترین چوٹی ہے جو 1,612 میٹر ہے۔واضح رہے کہ 38 سالہ سن گو شان نے مئی 2023 میں ہاتھوں کے بَل چڑھنے کی مشق شروع کی تھی لیکن گزشتہ سال اس نے چین کے 50 مقبول ترین پہاڑوں پر ہاتھوں کے بل چڑھ کر ایک یادگار چیلنج کا آغاز کیا۔ان کے اس کلپ کوسوشل میڈیاپربہت مقبولیت ملی ہے۔