وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ سےصحافیوں کی ملاقات
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ سے مسلم لیگ نون بیٹ کور کرنے والے صحافیوں نے ملاقات کی۔ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجکیٹ کے حوالے سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر صحافیوں کو آگاہ کیا۔ ساجدہ فاروق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویثرن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کےلیے دن رات حلقے میں ناصرف کام ہورہے ہیں بلکہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کےلیے نون لیگ سرگرم عمل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کی طرف سے مینارٹی کارڈ کے اعلان کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ اقلیتی ووٹ رکھنے والے حلقے میں کارڈز کی تقسیم کےلیے لسٹوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہر اقلیتی شہری کےگھر پر یہ کارڈ پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ ہزار صحافیوں کو دس لاکھ روپے کے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا جس پر فوری عملدآمدر ہو رہا ہے۔ وزیراطلاعات کی خصوصی دعوت پر سنئیر صحافیوں راؤ دلشاد ،عثمان بھٹی ،الفت مغل ،میاں شاہد ،عباس نقوی ،سدرہ عاصم، ناصر نقوی ،شوکت علی، وقاص غوری ،محسن بلال، آصف چوہدری ،عمر اسلم ، عاصم نصیر اور شہباز طالب سمیت دیگر نے شرکت کی اور قومی سطح پر عطاءاللہ تارڑ کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے صحافی دوست ہونے پر ان کی والدہ کو مبارک باد بھی دی۔