ٹیکنالوجی
چینی سائنسدان نے جوہری فیوژن میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
چینی سائنسدانوں نے جوہری فیوژن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے “نیو کلیئر فیوژن” تیار کر لیا جس میں 100 ملین ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت کو 1,066 سیکنڈ تک برقرار رکھا گیا جو نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
یہ تحقیق ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامک سہولت میں کی گئی جس کا مقصد سورج کے مرکزی ردعمل کی نقل کرتے ہوئے صاف اور پائیدار توانائی پیدا کرنا ہے۔
منصوبہ 2035 تک پہلا صنعتی پروٹوٹائپ فیوژن ری ایکٹر بنانے اور 2050 تک بڑے پیمانے پر تجارتی استعمال کا ہدف رکھتا ہے۔
اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو جوہری فیوژن محفوظ،صاف اور لامحدود توانائی کا ذریعہ بن سکتا ہے جو عالمی توانائی کے نظام میں انقلاب برپا کر دے گا۔