ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا گیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا،قومی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا سکی،کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد ہریرہ نے 29 اور کامران غلام نے 27 رنز بنائے،سلمان آغا 14 اور نعمان علی 9 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کے باولر جومیل وریکن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،پاکستان کے 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر مشکلات کا شکار نظر آئے۔
پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز 137 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔