چیمپئنز ٹرافی پر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ سیاست سے باز نہ آیا،ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا۔
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو اور میزبان پاکستان کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جرسی پر پاکستان کا نام نہ چھاپنا کھیل میں سیاست لانے کے مترادف ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشلز نے بھی جرسی کے لوگو کے معاملے پر بھارت پر تنقید کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے روہت شرما کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔