دلچسپ و عجیب

صبح کاناشتہ کرنے اورنہ کرنے کے حیران کن نتائج

دنیا کے کچھ خطے ایسے ہیں جہاں لوگوں کی اوسط عمر دیگر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے۔ان خطوں کے لیے بلیو زون کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور وہاں رہنے والوں پر طویل عرصے سے تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزمرہ کی مصروفیات میں بیشتر افراد ناشتہ نہیں کرتے مگر تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ صبح کی پہلی غذا سے دوری توقعات سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ان کاکہناہے کہ ناشتے سے جسم کو دن کے آغاز پر توانائی ملتی ہے اور آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ صحت بخش غذاؤں سے جسم کو دن کا آغاز کرنے دیں۔دماغ تروتازہ رہتاہے۔
دوسری جانب ناشتہ نہ کرنے سے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہن کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ماہرین کاکہناہے کہ صبح کے ناشتے کے اتنے زیادہ فوائدہیں کہ اس کے خوشگواراثرات زندگی بھرآپ پرمرتب ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button