شوبز

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے گھرداخل ہونے والے شخص کو اندر سے مدد فراہم کی گئی تھی۔ بھارتی پولیس

نواب سیف علی خان پرڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ہے ۔ پولیس

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے  بالی وڈ کے نواب سیف علی خان پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کی غرض سے گھسنے والے شخص کو بالی وڈ اسٹار کی عمارت کا تفصیلی علم تھا، اس نے اداکار کے گھر تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں اور شافٹ کا استعمال کیا اور شبہ ہے کہ وہ عقبی گیٹ سے نکلا تھا،  پولیس کو شک ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے شخص کو اندر سے مدد فراہم کی گئی تھی۔ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں،ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ حملہ آور نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان سے ایک کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button