علاقائی

پیر محل:منشیات سے بھری گاڑی میں آگ لگ گئی

پیر محل کے درکھانہ روڈ پر رکشے اور گاڑی میں تصادم ہوا جس کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

عینی شاہدین کے مطابق رکشہ گیس سلنڈر سے بھرا تھا،پیچھے سے آنے والے گاڑی رکشے سے ٹکرا گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button