شوبز

مجھے لنڈے کی جیکٹ سے سو پاونڈ کا نوٹ ملا ۔ اداکار عاصم محمود کے دعوے پرلوگوں کی تنقید

اداکارعاصم محمود  نے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کی جرسی  پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔ عاصم محمود نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔ میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پاؤنڈ ملے۔دوسری جانب عاصم محمود کے اس دعوے پر لوگوں نے شدید تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ لندن کی کرنسی میں سوکا نوٹ نہیں ہوتااور عاصم محمود نے یہ بات صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button