پاکستان
Trending

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر،پنجاب حکومت رواں سال 1 لاکھ سولر پینلز دے گی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کیلئے مفت سولر اسکیم  کا آغاز کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت رواں سال 1 لاکھ سولر پینلز تقسیم کیے جائیں گے۔1 لاکھ سولر پینلز   کے اجرا پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین مفت سولر پینلز  اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے،100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 500 واٹ کا سولرپینلز فراہم کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 101 سے 200 یونٹس تک  بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کے سولر پینلزملیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے سولر پینلز اسکیم میں اپلائی کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button