دنیا

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین صدرزیلنسکی کے درمیان شدیدتلخ کلامی۔ویڈیوپوری دنیا میں وائرل ہوگئی

آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں۔ آپ بہت زیادہ بولتےہیں۔ٹرمپ

امریکاکے صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدرزیلنسکی کے درمیان شدیدتلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیوبھی وائرل ہوگئی ہے۔اس موقع پر نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھی موجودتھے۔ یوکرینی صدر متعدد مرتبہ امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا۔شدیدتلخ کلامی کے بعد زیلنسکی شدید غصے میں وائٹ ہاؤس سے نکل گئے۔امریکی نائب صدروینس نے زیلنسکی سے کہاکہ آپ نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں۔ آپ بہت زیادہ بولتےہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ آپ کی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہورہی۔آپ تیسری عالمی جنگ کیلئے جوا کھیل رہے ہیں، میں صدر ہوتا تو روس یوکرین جنگ نہ ہوتی۔روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی اجلاس لو میچ نہیں بلکہ مشکل مذاکرات ہوں گے۔شدیدتلخ کلامی کے بعدٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے نکل گئے۔وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کایہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹا۔واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 28فروری 2025ء کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو بن گئی اوریہ اس وقت پوری دنیامیں وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button