ٹیکنالوجی
یڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے سرچ فنکشنز کو بہتر کرنے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش جاری
لاہور: نئے فیچر سے ایپ میں سرچ رزلٹس کے دوران کمنٹس اور لنکس کے مخصوص الفاظ ہائی لائٹ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک میں پہلے ہی سرچ کے ذریعے صارفین ٹرینڈز اور ویڈیوز کو تلاش کرسکتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے سرچنگ کو زیادہ بہتر بنا دیا جائے گا۔
اس فیچر سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اب سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ ساتھ گوگل کو بھی اس کے اہم ترین شعبے میں ٹکر دینے کے لیے تیار ہے لیکن یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔