کھیل

سنچورین ٹیسٹ،محمد عباس کی تباہ کن بولنگ پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

پاکستانی بیٹر پھر بڑا اسکور نہ کر سکے،جنوبی افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ جیت لیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی،چوتھے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 121 رنز جبکہ پاکستان کو 7 وکٹیں درکار تھیں۔

جنوبی افریقہ نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر حاصل کیا،رباڈا اور یانسن کی 9 ویں وکٹ پر 51 رنز کی شراکت نے پاکستان سے میچ چھین لیا۔کگیسو رباڈا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جبکہ مارکو یانسن 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما 40 اور ایڈن مارکرم 37 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے تباہ کن بولنگ کی اور پروٹیز کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،جنوبی افریقہ نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔پاکستان سنچورین میں اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کامران اکمل نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد عباس کی شاندار کارکردگی ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے فاسٹ باولر کو تین سال ٹیم سے باہر رکھا،محمد عباس کو طویل عرصہ نہ کھیلانے کی وجوہات آج غلط ثابت ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button