پاکستان

بلاول بھٹو نے قیوم آباد سے شاہ فیصل ملیرتک "ذوالفقاربھٹوشہید ایکسپریس وے ” کا افتتاح کردیا

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس وے کے افتتاح کے لیے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وےپر ڈرائیو کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گاڑی میں موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا اور ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ لیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹوبنانے میں ہمیں بہت دیرہوگئی ہے، آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکج دیا تھا، اس پیکج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے شامل تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا ہے، ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلومیٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہوکر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے ایک جدید ترین، تیز رفتار، چھ رویہ، ایکسیس کنٹرول کوریڈور ہے، ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button