پاکستان

عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں،خواجہ آصف

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر حربہ ناکام چکا ہے،ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنے گھروں کو پیسے بھیجتے ہیں،جس نے بھی بانی پی ٹی آئی کو ترسیلاتِ زر رکوانے کی کال کا مشورہ دیا وہ ناسمجھ ہے،ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے،تحریک انصاف کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کل پی آئی اے کی پرواز پیرس کیلئے روانہ ہوئی،پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے،سیاسی استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے تو ملک خود کفیل ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سرکاری خزانے سے سیالوک ائیر پورٹ بنتا تو پتہ نہیں کس کس کی جیب میں پیسے جاتے،سیالکوٹ ائیر پورٹ کیلئے کاروباری افراد کے ساتھ شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی کہتے ہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی اور کبھی کہتے ہیں یہ ان کے خیالات ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ فریقین مذاکرات کی میز پر تھے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے طویل ٹویٹ کیا گیا،ٹویٹ کے بعد مذاکرات نہیں ہونے چاہیے تھے لیکن پھر بھی مفاہمت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں متعدد سہولیات دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button