کھیل
Trending

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز،15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور : ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں 7 تبدیلیاں کی  گئی ہیں۔ابرار احمد،امام الحق اور محمد ہریرہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

کپتان شان مسعود ،بابراعظم،محمد رضوان ،سعود شکیل اور کامران غلام  ٹیسٹ اسکواڈکا حصہ ہیں جبکہ سلمان علی آغا،نعمان علی,ساجد علی اور خرم شہزاد بھی ٹیم شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے فاسٹ باولر نسیم شاہ،عامر جمال ،محمد عباس  اور میر حمزہ کو آرام دیا  گیا۔

خرم شہزاد کو برقرار رکھا  گیا،محمد علی اور کاشف علی کی ٹیم میں شمولیت ہوئی،ان فٹ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی جگہ روحیل نذیر کو ٹیم  میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button