پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 10 جنوری سے شروع ہو گی،ٹکٹیں ملتان کے ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
دونوں ٹیسٹ میچوں کیلئے پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے،وی آئی پی انکوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے رکھی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے قومی اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے،ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کا بھی امکان ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے،ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006 میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم 2018 کے بعدسے ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی 20 میچز کیلئے تین بار پاکستان آ چکی ہے۔