پاکستان

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے "دھی رانی پروگرام ” کا افتتاح کر دیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک کے پہلے ” پنجاب دھی رانی پروگرام” اور ” سلام کارڈ ” کا آغاز کر دیا۔

51 اجتماعی شادیوں سے پروگرام کا افتتاح کیا گیا،مریم نواز نے 51 اجتماعی شادیوں سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی،نوبیاہتا جوڑوں کو گدے،کھانے پکانے کی اشیاء،ڈنر سیٹ اور دیگر سامان بطورِ تحفہ دیا گیا۔

وزیراعلٰی پنجاب نے نوبیاہتا جوڑوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شرکت کرنا جذباتی لمحہ ہے، تقریب کا حصہ بن کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور تحائف کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ” 1 لاکھ ” روپے سلامی حاصل کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button