دنیا

جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار،ہلاکتیں170 سے تجاوز کر گئیں

سیئول : ایک اور مسافر طیارہ تباہ ہو گیا

جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث لگ بھگ 176 افراد ہلاک ہو گئے،دو افراد کو بچا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر حفاظتی باڑ سے ٹکرایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی،طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

طیارے کو حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے موان ائیر پورٹ پر پیش آیا،موان ائیر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں،ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور دو افراد کو زندہ نکال لیا ہے،جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کا طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس جا رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر پرندہ ٹکرانے اور خراب موسم کے باعث تباہ ہوا،حادثے کی اصل وجوہات کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا،تباہ ہونے ولے جہاز بوئنگ طیارہ تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثے پر دلی دکھ ہوا،حادثے میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں،غم کی گھڑی میں کورین عوام اور حکومت کوریا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button