وزارت خزانہ کااہم اقدام۔اب ڈیجیٹل پرائز بانڈجاری کیے جائیں گے،سمری تیار

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ایک نیا سرمایہ کاری کا موقع پیدا ہوا ہے، یہ اقدام خاص طور پر اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ کاغذ کے بغیر ہے جس سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔اب حکومت پاکستان جلدڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیاجائےگا اور یہ خریداری کے وقت استعمال شدہ لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس (قومی بچت ڈائریکٹوریٹ) کی بچت اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی لیکن اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کو کم کرے گا اور یہ اقدام معیشت کو دستاویزی شکل دینے، شفافیت کو بڑھانے اور احتساب کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق اور دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز اس رقم میں جاری کیے جائیں گے جو وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرے گی۔