بھارتی پنجابی گلوکار نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
بھارتی پنجابی گلوکار جیسی گِل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مذاق رات میں خاتون مداح نے اداکار عمران اشرف سے انوکھی فرمائش کر دی،عمران اشرف نے پوچھا کیا کہنا چاہیں گی،خاتون مداح نے کہا وہ آپ کی اور بھارتی پنجابی گلوکار کی تصویر لیکر آئی ہیں،وہ جیسی گِل کی بہت بڑی فین ہیں۔
عمران اشرف نے کہا جیسی گِل ہمارے دوست ہیں،خاتون مداح اداکار کو تصویر دیتے ہوئے جذباتی ہو گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں،عمران اشرف نے پوچھا پریشان کیوں ہو گئی ہیں؟حکم کریں آپ کیلئے کیا کر سکتا ہوں۔
خاتون مداح نے درخواست کی کہ جیسی گِل سے فون پر بات کروا دیں،عمران اشرف نے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں فون پر بات ہو جائے کیونکہ بھارتی گلوکار کینیڈا میں مقیم ہیں اس لیے پاکستان اور وہاں کے وقت میں فرق ہوتا ہے،عمران اشرف نے دوران پروگرام فون کیا اور پنجابی میں کہا کہ جیسی بھائی آپ کی فین بات کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی گلوکار نے خاتون مداح سے بات کرتے ہوئے پنجابی میں گفتگو کی،خاتون مداح نے کہا کہ وہ کچھ بول نہیں پا رہی،جیسی گِل نے کہا وہ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہیں بھی ٹیگ کر دیں۔
گلوکار جیسی گِل نے دورانِ گفتگو بتایا انہوں نے پلان کیا وہ جلد پاکستان آئیں گے،جیسی گِل سے فون پر بات کرنے پر خاتون مداح کے خوشی سے آنسو بہہ نکلے۔عمران اشرف نے بات کرنے پر گلوکار کا شکریہ ادا کیا جس پر جیسی گِل نے کہا آپ کا بھی شکریہ۔
جیسی گِل کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے،صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ کیا واقعی بھارتی گلوکار پاکستان آئیں گے یا پھر انہیں مداحوں کو خوش کرنے کیلئے بیان دیا ہے۔