پاکستان
کرک میں خوفناک ٹریفک حادثہ،10 افراد جاں بحق،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کوہاٹ : خیبر پختو نخوا کے ضلع کرک میں ٹریفک حادثہ کئی جانیں نگل گیا۔
انڈس ہائی وے امبیری چوک پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر مسافر کوچ اور دیگر گاریوں سے ٹکرایا،ٹریلر پر رکھا کنینٹر مسافر کوچ پر گرا ،کئی گاڑیاں بھی ٹریلر کی زد میں آئیں۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں جاری ہیں جبکہ ضلع بھر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ڈی سی کرک کے مطابق حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔