شوبز
Trending

کیٹ واک کے دوران اداکارہ عروہ حسین کے پاوں لڑکھڑا گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : برائیڈل شو میں نامور اداکارہ عروہ حسین گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

ہم برائیڈل شو میں جہاں حسیناوں نے نت نئے ڈیزائن کے عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے وہیں اداکاراوں نے کیٹ واک کے دوران رقص بھی کیا۔

فیشن شو اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا جب بھاری بھرکم عروسی لباس میں ملبوس نامور اداکارہ عروہ حسین کے پاوں کیٹ واک کے دوران ڈگمگا گئے۔

اداکارہ کو جدید تراش خراش کے عروسی لباس میں کیٹ واک کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر عروہ حسین کے پاوں عروسی لباس سے الجھ گئے جس سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گرنے سے بال بال بچیں۔

ناخوشگوار صورتحال کے دوران عروہ حسین کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات نمایاں ہوئے لیکن وہ جلد سنبھل گئیں اور منفرد انداز میں ادائیں بکھیرتی رہیں،انہوں نے کیٹ واک اور رقص جاری رکھا جبکہ زیر لب خود بھی گانے کے بول گنگناتی رہیں۔

پاوں لڑکھڑانے کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہونے پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button