ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ خیبر پختونخوا حکومت نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیاہے۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور

کوڈ متعارف کروانے کا مقصد پل گرنے کے حادثات میں انسانی جانوں اور عوامی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے۔علی امین
وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ خیبر پختونخوا حکومت نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیاہے۔کوڈ متعارف کروانے کا مقصد پل گرنے کے حادثات میں انسانی جانوں اور عوامی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے۔بریج ڈیزائن کوڈ کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کاکہناتھاکہ اس کوڈ پر عملدرآمد کے ذریعے قدرتی آفات اور حادثات کے اثرات سے پلوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ملک میں پل ٹوٹنے اور گرنے کے واقعات میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔انہوں نےکہاکہ پلوں کے ٹوٹنے سے سرکاری خزانے کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروانے کے بعد خیبر پختونخوا میں ہائی ویز کوڈ بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ملک میں بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرنے کی ضرورت بہت پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی۔
وہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں محکمہ مواصلات کے تیار کردہ بریج ڈیزائن کوڈ وزیر اعلیٰ کو پیش کیاگیا جس کی وزیراعلی نے منظوری دی۔